کراچی میں آج سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان

karachi

کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج سے سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سرد ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں کمی ہو جائے گی اور شہر قائد کا درجہ حرارت 10 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

بلوچستان، آزاد کشمیر اور پنجاب میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جبکہ سیاحوں نے زیارت اور ملکہ کوہسار میں برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لیے وہاں کا رخ کرنا شروع کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں ٹرانسفر اور پوسٹنگ پر پابندی عائد

پنجاب کے علاقوں گوجرانوالہ، راجن پور، حافظ آباد، سیالکوٹ، جہلم، ظفر وال سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جبکہ بلوچستان کے علاقوں مسلم باغ، چمن، قلعہ عبداللہ، پشین سمیت دیگر علاقوں میں برفباری اور بارش وقفے وقفے سے ہوتی رہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں آج بھی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں