تحریک انصاف کا لابنگ کیلئے امریکہ میں چھ سینٹرز کی خدمات حاصل کرنے کا انکشاف

شیرانی گروپ

اسلام آباد(زاہد گشکوری، ہم انویسٹی گیشن ٹیم )پاکستان تحریک انصاف نے امریکی حکومت کے ساتھ بہترتعلقات کیلیے بھارتی نژاد سینٹرسمیت چھ کانگرسمن کی خدمات حاصل کرلیں۔

ہم انویسٹی گیشن ٹیم کو موصول امریکی جسٹس ڈیپارٹمنٹ کی دستاویزات کیمطابق تحریک انصاف نے امریکی حکومت کے ساتھ بہترتعلقات کیلیے چھ کانگرسمن کی اپنی جماعت کا امریکی حکام میں امیج بہترکرنے کیلیے خدمات حاصل کی تھی۔

دستاویزات سے انکشاف ہوتا ہے کہ ایڈووکیسی کیلیے6 امریکی قانون سازوں کو دوامریکی شہریوں سجاد برکی اوروقار خان نے پاکستان تحریک انصاف کیلیے امریکہ میں انگیج کیا۔

قانون سازوں کی خدمات حاصل کرنے کا مقصد پارٹی کے ساتھ اہم امریکی حکام تک رسائی ہے۔

دستاویزات میں یہ بھی انکشاف سامنے آیا ہے کہ سینیٹر بوب، بھارتی نژاد کرشنامورتی اور اریک سوالول کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں۔ کانگرسمینز میں مایئکل اور ڈیرن کی خدمات بھی حاصل کی گئیں۔

ہم انوسٹی گیشن ٹیم کی تحقیق کیمطابق سینیٹر سنتھیا کی ڈائریکٹر اور پرنسپل ڈپٹی سیکرٹری الزبتھ کی خدمات حاصل کی گئیں، دو پاکستانی نژاد امریکی شہریوں نے کانگرسمینز کی خدمات حاصل کرنے کا ریکارڈ ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس امریکہ میں جمع کرایا گیا ہے۔

یہ ریکارڈ 30 اکتوبر کو فارا قانون کی روشنی میں ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس میں جمع کرایا گیا تھا،چیئرمین تحریک انصاف گوہر علی خان کہتے ہیں کہ یہ مجھ سے پہلے کی پیشرفت ہے،انہوں نے کہا ہے کہ پارٹی کی متعلقہ حکام سے اس بارے میں معلومات اکٹھی کرونگا۔

دستاویزات کے مطابق ایرک مائیکل سوال ول کا تعلق امریکی ڈیمکریٹ پارٹی سے ہے جبکہ مائیکل مکیوئل کو تعلق رپبلکن پارٹی سے ہے، ان کانگرسمن کا تعلق حکمران جماعت ڈیموکریٹ اور رپبلکن پارٹی سے ہے۔


متعلقہ خبریں