توشہ خانہ کیس ، عمران خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد


احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں نیب کی جانب سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پردوبارہ احتساب عدالت پیش کیا گیا، نیب ٹیم نے جسمانی ریمانڈ کے دوران ہونے والی پیش رفت بارے عدالت کو آگاہ کیا۔

سائفر کیس ، عمران خان کی درخواست پر ایف آئی اے اور سابق سیکرٹری داخلہ کو نوٹس

سماعت کے دوران نیب نے بانی پی ٹی آئی کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو 14 روز کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔


متعلقہ خبریں