ایف بی آر نے چار سیکٹرز میں ٹیکس چوری روکنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدیں

ایف بی آر

اسلام آباد(شہزاد پراچہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے تحت چار سیکٹرز بشمول تمباکو، چینی، سمینٹ اور کھاد میں ٹیکس چوری روکنے اور بغیر ٹیکس اسٹمپس اشیا کو مارکیٹ میں روکنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے ’’بی آئی ایس پی بچت سکیم‘‘ کا اجراء کر دیا

دستاویزات کےمطابق ایف بی ار نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے تحت ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ اسکواڈ کے نفاذ اور نگرانی کی سرگرمیوں کے حوالے سے ملک بھر میں سات ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو اسلام آباد عامر عباس خان کو آئی آر ای این کا سنٹرل فیلڈ کوآرڈینیٹر بنایا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر بلال حسن لاہور کے کوآرڈینیٹر، اے ڈی سی ان لینڈ ریونیو عمر یونس فیصل آباد، اے ڈی سی-آئی آر محمد اطہر اسحاق ملتان، ڈائریکٹر آئی آر محمد اسلم حیدرآباد/سکھر، بلوچستان اور کراچی، ایڈیشنل ڈائریکٹر آئی آر اسد بلال جہانگیر کے پی کے اور ریاض خان اسلام آباد/راولپنڈی میں آرڈینیٹر ہوں گے۔

حلقہ این اے 35 اور 36 کی حلقہ بندیاں کالعدم

واضح رہے کہ ایف بی ار نے چار سیکڑز چینی، سیمنٹ، تمباکو اور کھاد سیکڑز میں ٹریک اینڈ ٹریس کا نفاذ کیا تھا اور ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ اسکواڈز کو اختیارات دیے گئے ہیں کہ وہ ان سیکڑز میں ٹیکس چوری روکنے اور غیرقانونی تجارت بشمول بغیر ٹیکس اسٹمپس کو قبضہ میں لے سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں