عام انتخابات 2024 کے شیڈول کا اعلان 17 دسمبر کو کیا جائے گا

Election Commission

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن 2024 کے شیڈول کے لیے 17 دسمبر کے دن کا چناو کرلیا۔

آئندہ عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان الیکشن کمیشن کی طرف سے اتوار، 17 دسمبر کو اسلام آباد میں کیا جائے گا۔ انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے اگلے دن ہی کاغذات نامزدگی کی وصولی کا عمل بھی شروع کردیا جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز اور آر اوز کی تربیت روک دی

اس حوالے سے ای سی پی ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اس پورے عمل کے لیے 54 دن دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 8 فروری کو قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لیے پولنگ کے ساتھ ہی یہ عمل اختتام پذیر ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر الیکشن کمیشن کا ایک جعلی انتخابی شیڈول جاری ہوا تھا۔ ای سی پی نے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن شیڈول کا اعلان صرف ترجمان الیکشن کمیشن کریں گے لہٰذا کسی اور شیڈول پر کان نہ دھرے جائیں۔


متعلقہ خبریں