پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے پاک سری لنکا میچ میں ملنے والا اپنا پلیئر آف دی میچ ایوارڈ فلسطینیوں کے نام کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر انکے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ‘میرا پلیئر آف دی میچ ایوارڈ غزہ میں موجود بھائیوں اور بہنوں کے نام۔’
میچ کے دوران اچھل کود ،محمد رضوان نے سچ سچ بتا دیا
محمد رضوان نے میچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے لکھا کہ ‘سری لنکا کے خلاف جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے، خاص کر عبد اللہ شفیق اور حسن علی نے اس جیت کو مزید آسان بنادیا۔’
انہوں نے حیدرآباد دکن کے شہریوں کی طرف سے پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘حیدرآباد والوں کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں جنہوں نے شروع سے آخر تک ہماری مہمان نوازی کی۔
This was for our brothers and sisters in Gaza. 🤲🏼
Happy to contribute in the win. Credits to the whole team and especially Abdullah Shafique and Hassan Ali for making it easier.
Extremely grateful to the people of Hyderabad for the amazing hospitality and support throughout.
— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) October 11, 2023