فری آئی ٹی کورسز کے لیے ٹیسٹ پاس کرنے والے نوجوانوں کیلئے اچھی خبر


گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے نوجوانوں کو بڑی خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ گورنرہاؤس میں آئی ٹی کلاسز جلد شروع ہوجائیں گی ورجینیا سے اساتذہ کراچی آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کلاسز جلد شروع ہوجائیں گی اورروزانہ ڈھائی ہزار نوجوانوں کا آئی ٹی سیشن ہوگا۔ کورس کیلئے ورجینیا سے اساتذہ کراچی پہنچ گئے ہیں، جووعدہ کسی اورپارٹی نے کیا تھا وہ میں نے پوراکردیا ہے۔

واٹس ایپ صارفین کے لیے نیا زبردست فیچر متعارف

واضح رہے کہ چند ہفتے قبل گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کلاسز کے لئے ایڈمٹ کارڈ کے اجراء کا آغاز کیا گیا تھا، اس موقع پر کامران ٹیسوری نے کہا کہ 50 ہزار طالب علموں کے روشن مستقبل کا آغاز ہوگیا ہے، یہ کورسز کرنے والے فوری ملازمت حاصل کرسکیں گے۔

ٹیوٹا نے نئی ہائبرڈ الیکٹرک کار متعارف کرولا کراس متعارف کر ادی

اور اس کے علاؤہ وہ فری لانسر کے طور پر بھی کا م کر کے اپنی معاشی حالت بہتر بنا سکیں گے۔


متعلقہ خبریں