بیرون ملک نوکریاں، مزید 6شہروں میں امیگرنٹ دفاتر کھولنے کا فیصلہ

jobs

بیرون ملک نوکریاں حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کو بڑی سہولت فراہم


نگران وفاقی حکومت نے بیرون ملک نوکریوں کے بڑھتے مواقع کے پیش نظر مزید 6 شہروں میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرنٹ دفاتر کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

جسٹس اعجازالاحسن نے بینچز کی تشکیل پر سوالات اٹھادئیے

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق بیرون ملک نوکریوں کے بڑھتے مواقع کے پیش نظر نگران حکومت نے 2اہم اقدامات کرتے ہوئے مزید6شہروں میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرنٹ دفاتر کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔

ساتھ ہی شناختی کارڈ اور ڈومیسائل کے اجراء کے مقام سے ہی پروٹیکٹوریٹ بنوانے کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔

ہم عوام پاکستان پارٹی نے انتخابی نشان بلے کے حصول کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرادی

ان اقدامات سے اب بیرون ملک ملازمت کے لئے شہری ملک بھر کے کسی بھی پروٹیکٹوریٹ دفتر جا سکیں گے۔

فیصلے کے تحت نئے دفاتر سکھر، ایبٹ آباد، گوادر،آزاد کشمیر،اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں بنیں گے جس کے بعد دفاتر کی مجموعی تعداد 15ہوجائے گی ۔

15دسمبر کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے،چیف میٹرولوجسٹ

اس سے قبل کراچی ، لاہور ، پشاور ، راولپنڈی ، کوئٹہ ، ملتان ، مالاکنڈ ، ڈی جی خان اور سیالکوٹ میں دفاتر موجود ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں