پاکستان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل دھچکا، ابرار احمد انجری کے باعث آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم میں شامل نوجوان لیگ اسپنر ابرار احمد کی ایم آر آئی رپورٹ آگئی جس کی وجہ سے وہ آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔
پی ایس ایل 9: ٹورنامنٹ کے تمام میچز پاکستان میں ہی کرائے جانے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق ابرار احمد کی دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شرکت مشکوک ہو گئی ہےاور پی سی بی میڈیکل پینل کی جانب سے انہیں مزید آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابرار احمد کی جگہ آف سپنر ساجد خان کو آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
پی سی بی میڈیکل پینل کے سربراہ کی دورہ آسٹریلیا پر جانے سے معذرت
خیال رہے کہ ابرار احمد آسٹریلوی پرائم منسٹر الیون کیخلاف پریکٹس میچ میں دائیں پاؤں کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔