پی سی بی میڈیکل پینل کے سربراہ کی دورہ آسٹریلیا پر جانے سے معذرت

پی سی بی میڈیکل پینل کے سربراہ کی دورہ آسٹریلیا پر جانے سے معذرت

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میڈیکل پینل کے سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم نے ٹیم کے ہمراہ دورہ آسٹریلیا پر جانے سے معذرت کرلی۔

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کی مشکل پچز پر کینگروز کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے پرتھ پہنچ گئی ہے۔ بینو قادر ٹرافی کا پہلا میچ 14 دسمبر سے پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ اسکواڈ میں شامل ٹیم ڈاکٹر سہیل سلیم نے آسٹریلیا میں ٹیم کو جوائن کرنے سے معذرت کرلی ہے۔ ڈاکٹر سہیل سلیم نے اپنے والد کی طبیت ناسازی کے باعث معذرت کی ہے۔

نگران وزیر اعظم نے پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی میں متنازعہ تقرری کا نوٹس لے لیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سہیل سلیم نے پرتھ میں اسکواڈ کو جوائن کرنا تھا۔ والد کی علالت کے باعث انہوں نے پی سی بی سے معذرت کرلی ہے۔

پی سی بی ڈاکٹر سہیل سلیم کی جگہ متبادل ڈاکٹر آسٹریلیا بھیجنے کے لیے معاملات دیکھ رہا ہے۔


متعلقہ خبریں