پولیس کرپٹ ترین ادارہ قرار

Police

کراچی: ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے اپنی رپورٹ میں پولیس کو کرپٹ ترین ادارہ قرار دے دیا۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے نیشنل کرپشن پرسیپشن سروے 2023 جاری کر دیا۔ جس میں پولیس کو کرپٹ ترین ادارہ قرار دیا گیا ہے۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے مطابق کرپشن میں ٹینڈر اور حکومتی ٹھیکوں کا دوسرا نمبر ہے جبکہ تعلیم چوتھے، صحت پانچویں، بلدیات چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی کا بڑی سیاسی جماعتوں سے متعلق اہم انکشاف

رپورٹ کے مطابق سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پولیس کرپٹ ترین ادارہ ہے جبکہ بلوچستان میں ٹینڈرنگ اور ٹھیکوں میں سب سے زیادہ کرپشن کی گئی۔

جاری کردہ سروے رپورٹ میں ہر صوبے سے 400 افراد نے رائے کا اظہار کیا تھا۔


متعلقہ خبریں