ملک پر حکمرانی کرنے والے ہر شخص کا احتساب ہونا چاہیے، سراج الحق

سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر اس ملک پر میں نے حکمرانی کی ہے تو میرا احتساب ہونا چاہیے بلکہ ملک پر حکمرانی کرنے والے ہر شخص کا احتساب ہونا چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالات بہت خراب ہیں جس پر سب متفق ہیں اور کوئی ملک انصاف کے بغیر نہیں چلتا۔ 5 دریاؤں کے باوجود ہر پانچواں پاکستانی گندا پانی پیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالات اس لیے خراب ہیں کہ غریب کا مناسب علاج نہیں اور غریب کے بچے کے لیے کوالٹی ایجوکیشن نہیں۔ اگر اس ملک پر میں نے حکمرانی کی ہے تو میرا احتساب ہونا چاہیے۔ روزانہ 345 سے زائد پاکستانی یرقان سے مرجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شوکت ترین کا پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان

سراج الحق نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اس ملک میں 4 بار حکومت کی ہے اور ان لوگوں نے عدالتی نظام کو تباہ و برباد کیا۔ ان لوگوں نے آپ کے بچوں کا مستقبل برباد کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 65 فیصد نوجوان ہیں اور اللہ نے ہمیں سونا چاندی کے ذخائر سے نوازا ہے۔ ہم ساری دنیا کی امامت کرسکتے ہیں اور ہمارا ملک چند مافیا کی گرفت میں ہے۔


متعلقہ خبریں