پنجاب میں سی این جی سٹیشنز کو ایل این جی سپلائی بحال

CNG

مہنگے پٹرول سے پریشان پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری


حکومت پاکستان نے عوام الناس اور بزنس کمیونٹی کیلئے اہم قدم اٹھایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پٹرول کے مقابلے میں کم قیمت ایندھن کی فراہمی کے سلسلے میں پنجاب میں سی این جی سٹیشنز کو ایل این جی سیلائی بحال کردی گئی ہے۔

توشہ خانہ کیس،نیب کا بشریٰ بی بی کو آخری نوٹس جاری

سوئی نادرن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سی این جی سٹیشن کو گیس کی سپلائی بحال کروانے کیلئے متعلقہ ریجنل آفس سے رجوع کریں۔

دوسری جانب پی ایس اوکی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 19 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

او سی اے سی کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر تک کی مدت میں پی ایس او کے 3.26 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 19 فیصد کم ہے۔

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 42.68 فیصد ہوگئی

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کا حجم 4.02 ملین ٹن ریکارڈکیاگیاتھا۔

نومبر میں پی ایس او کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کا حجم 0.71 ملین ٹن ریکارڈکیاگیا جو اکتوبر کے مقابلہ میں 14 فیصد زیادہ اور گزشتہ سال نومبر کے مقابلہ میں 12فیصد کم ہے۔

اکتوبر میں پی ایس او کی پٹرولیم مصنوعات کا حجم 0.63 ملین ٹن اور گزشتہ سال نومبرمیں 0.81 ملین ٹن ریکارڈکیاگیا تھا۔

انٹربینک میں ڈالر 25 پیسے سستا

اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں پی ایس او کے پٹرول کی فروخت کا حجم 1.40 ملین ٹن، ہائی سپیڈ ڈیزل 1.55 ملین ٹن اور فرنس آئل کی فروخت کا حجم 0.11 ملین ٹن ریکارڈکیاگیا۔

 


متعلقہ خبریں