سرکاری ملازم کی دوران سروس وفات پر فیملی کو ملنے والی مراعات میں تبدیلی

ڈیلی ویجز ملازمین

حکومت پنجاب نے دوران سروس وفات پانے والے سرکاری ملازمین کی فیملی کو ملنے والی مراعات میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دوران سروس وفات پانے والے افسران کی فیملی کی معاونت میں اضافہ کیا ہے۔

بی ایس 1 سے 11 تک کے سرکاری ملازمین کی وفات کے بعد لواحقین کو اب نوکری نہیں ملے گی۔

7 سال ملازمت مکمل کرنے والے وفاقی ملازمین کیلئے اچھی خبر

نوٹیفکیشن کے مطابق ا سکیل 1 تا 4 کے ملازم کی فیملی کو دوران ملازمت وفات پانے پر اب 50 لاکھ روپے مالی معاونت ملے گی جبکہ اسکیل 5 تا 10 کے ملازمین کی فیملی کو 75 لاکھ روپے ملیں گے۔

اسکیل 11 تا 15 کے سرکاری ملازمین کے خاندان کو ایک کروڑ روپے اوراسکیل 16 اور 17 کے ملازمین کی فیملی کو ڈیڑھ کروڑ روپے ملیں گے۔

وفاقی سرکاری ملازمین کی کم از کم تنخواہ 32 ہزار مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

جبکہ اسکیل 18 تا 22 کے ملازمین کے خاندان کو 2 کروڑ روپے مالی معاونت کی مد میں ملیں گے۔


متعلقہ خبریں