نیب نے پرویز الہی کے شریک ملزم خبیب قاسم کو گرفتار کرلیا

Chaudhry Pervez Elahi

گجرات ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے معاملے پر قومی احتساب بیورو(نیب) لاہور نے پرویز الہی کے شریک ملزم خبیب قاسم کو گرفتار کرلیا۔

عدالت نے سب انجینئر خبیب قاسم کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ عدالت نے ملزم کو دوبارہ 12 دسمبر کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی، ملزم پر گجرات سمیت دیگر شہروں میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کا الزام ہے۔

نیب کے 25 افسران کی خدمات دوسرے اداروں کے سپرد

خیال رہے کہ  قومی احتساب بیورو نے گجرات ٹھیکوں میں مبینہ کک بیکس اور رشوت کی تحقیقات مکمل کر کے پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سمیت 14 ملزمان کیخلاف ایک  ارب 23کروڑ روپے سے زائد کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائرکیا ہے۔

نیب کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہٰی اور مونس الٰہی قومی خزانے کو نقصان پہنچانے میں ملوث پائے گئے ہیں۔

 

 


متعلقہ خبریں