نیب کے 25 افسران کی خدمات دوسرے اداروں کے سپرد

نیب nab

اسلام اباد(زاہد گشکوری، ہیڈہم انویسٹی گیشن ٹیم) نیب کے 25 افسران کی خدمات دوسرے اداروں کے سپرد کردی گئی ہیں۔ 

سرکاری ذرائع نے ہم انویسٹی گیشن ٹیم کو بتایا ہے کہ ڈپوٹیشن پرجانے والے یہ نیب افسران مختلف سٹیشن پر پچھلے پانچ سال تک ہائی پروفائل کیسزپرکام رہے تھے، یہ نیب افسران سابق چیرمین جسٹس ریٹائڑجاوید اقبال کے بھی قریب سمجھے جاتے ہیں اور ان میں چھ افسران مختلف انکوائریاں بھی بھگت رہے تھے۔

الیکشن کمیشن کا ڈی جی ہیلتھ کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹس

ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک سال سے ان افسران کے پاس کوئی اہم کیسز نہیں تھے، جسٹس جاوید اقبال کے جانے کے بعد ان افسران کو اہم پوسٹوں سے ہٹا دیا گیا تھا اور انکے ذمہ انویسٹی گیشن نہ رہی تھیں۔

نیب حکام نے بتایا ہے کہ دوسرے اداروں میں جانے والے نیب افسران میں ڈائریکٹرجنرل نیب میجرریٹائرشہزاد بھی شامل ہیں، جسٹس جاوید اقبال کے دورمیں ڈائریکٹرجنرل نیب میجرریٹائرشہزاد نے لاہور میں تمام ہائی پروفائل کیسز کی تحقیقات کی نگرانی کی تھی۔

جس میں شریف خاندان، چوہدری برادرز اور شوگرسکینڈل کیس شامل تھے، دوسرے افسران میں احمد باجوہ، کاشف گوندل، سلیم پاشا، احمد حسن، ضیا تورو، مسٹر سروچ شامل ہیں جو دوسرے اداروں میں ڈپوٹیشن پر بھیجے گئے ہیں۔

2024ء کے مہنگے ترین الیکشن ، پچھلے تین عام انتخابات سے 100 فیصد زیادہ رقم خرچ ہو گی

دوسرے افسران میں محمد سجاد، عمران یونس، افتاب یونس، خاورالیاس، تین خاتون افسران اور کچھ دوسرے افسران شامل ہیں، ان میں سے زیادہ تر افسران نے اپنا چارج لے لیا ہے۔

ذرائع یہ بھی بتارہے ہیں کہ مزید ایک درجن نیب افسران کی سروسز بھی دوسرے اداروں کو جلد سپرد کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق نیب چیئرمین چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ نیب افسران دوسرے اداروں میں جائیں تاکہ وہ وہاں کا ورکنگ ماحول سمجھ سکیں اور اسوقت نیب کی نئے قانون کی روشنی میں کام کا اتنا دباو بھی نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں