لیاقت جتوئی نے بھی پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لیاقت جتوئی کا کہنا ہے کہ وہ الیکشن میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر حصہ نہیں لیں گے۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس نے جرمانوں میں بھاری اضافہ کر دیا
پیر پگاڑا اورارباب غلام رحیم سے رابطے میں ہوں،ارباب غلام رحیم سے دیرینہ تعلقات ہیں۔
دوسری جانب سابق رکن سندھ اسمبلی مظفر علی شجرہ نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
9مئی واقعات ،پی ٹی آئی کے 8رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی اور سندھ کابینہ کے رکن رہنے والے مظفر علی شجرہ نے پاکستان مسلم لیگ (ن )سندھ کےصدر بشیر میمن سے ملاقات کی اور نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے باقاعدہ پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔
اس موقع پر بشیر میمن نے کہا کہ مظفر علی شجرہ کی پارٹی میں شمولیت کراچی میں تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔