پاکستان بمقابلہ پرائم منسٹر الیون، پہلے دن کا اختتام، شان مسعود کی کیپٹن اننگنز

پاکستان بمقابلہ پرائم منسٹر الیون، شان مسعود کی کیپٹن اننگنز، شاندار سنچری جڑ دی

پاکستان کرکٹ ٹیم اور آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے درمیان ٹیسٹ میچ کینبرا میں جاری ہے، کپتان شان مسعود کیپٹن اننگز کھیلتے ہوئے شاندار سنچری بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

قومی ٹیم اور پرائم منسٹر الیون 4 روزہ ٹیسٹ میچ میں کینبرا کے مینوکا اوول گراونڈ میں مدمقابل ہیں۔ پاکستان ٹیم ٹیسٹ میچ کے پہلے دن اب تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز بنا چکی ہے۔

آسٹریلیا میں پاکستان کی بدترین کارکردگی، شاہینوں کیلئے نیا امتحان

پاکستانی کپتان شان مسعود کی طرف سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا گیا۔ مخالف ٹیم کے گیند بازوں نے اوپننگ بلے بازوں کو کریز پر ٹکنے نہ دیا، امام الحق 9 رنز بنا کر جبکہ عبداللہ شفیق 38 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

ٹیسٹ فارمیٹ میں دنیا کے چوتھے بہترین بلے باز اور سابق کپتان بابر اعظم نصف سنچری نہ بنا سکے اور 40 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ چائے کے وقفے کے بعد سعود شکیل بھی 8 رنز بنا کر چلتے بنے۔

قومی ٹیم کا آسٹریلیا کو ہرانا اپ سیٹ نہیں ہوگا، سابق کپتان سرفراز احمد

سابق کپتان سرفراز احمد نے شان مسعود کے ساتھ بہترین شراکت داری قائم کی۔ سرفراز 41 رنز بنا کر بکھنگم کی گیند کا شکار ہوئے۔ شان مسعود 144 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے کریز پر موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں