قومی ٹیم کا آسٹریلیا کو ہرانا اپ سیٹ نہیں ہوگا، سابق کپتان سرفراز احمد

قومی ٹیم کا آسٹریلیا کو ہرانا اپ سیٹ نہیں ہوگا، سابق کپتان سرفراز احمد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ اگر ہماری ٹیم آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دے دیتی ہے تو وہ اپ سیٹ نہیں ہوگا، بابر اعظم ٹیم پلاننگ میں شان مسعود کی مدد کررہے ہیں۔

آسٹریلوی دارالحکومت کینبرا میں پریکٹس سیشن سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں پہلے کبھی کرکٹ نہیں کھیلی۔ گزشتہ روز بارش کے باعث پریکٹس کا موقع نہیں ملا، آج گراؤ نڈ میں پریکٹس کرینگے اور کنڈیشن کا بھی پتہ چل جائے گا۔

دورہ آسٹریلیا: سرفراز کیپر، رضوان بطور بیٹر کھیل سکتے ہیں، شان مسعود

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا پرائم منسٹر الیون کے خلاف پریکٹس میچ اہم ہے۔ ہماری بیٹنگ اور باولنگ اچھی ہے، ہمیں اچھے کی امید ہے۔ ہمارے پاس شاہین اور حسن علی جیسے فاسٹ باولرز ہیں۔

وکٹ کیپر بلے باز نے کہا کہ شان مسعود کو کپتانی کی ذمہ داری ملنے پر مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ ٹیم کی کپتانی کرنا کسی بھی کھلاڑی کے لیے فخر کی بات ہے، شان مسعود ابھی تک ٹیم کو ایک ساتھ لیکر چل رہے ہیں۔

دورۂ آسٹریلیا کے لیے ٹیم منیجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کا اعلان

سابق کپتان نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ بیٹنگ اور وکٹ کیپنگ میں پرفارم کروں۔ ٹیم مینجمنٹ جو بھی رول دے گی اسکے مطابق کھیلیں گے۔


متعلقہ خبریں