اسلام آباد کے سیکٹرز میں پہلی بار بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

میٹرو بس بحال

سی ڈی اے انتظامیہ نے وفاقی دار الحکومت اسلام آباد کے سیکٹرز میں پہلی بار بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیکٹرز کے مراکز کے درمیان 13 روٹ کا انتخاب ‘ اورنج ‘ بلیو اور گرین لائن سے منسلک کر دیا جا ئے گا ، سی ڈی اے نے 13 روٹس پر پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کیلئے وزارت دفاع کے ذیلی ادارے ٹرانسپورٹ انڈسٹری پاکستان سے معاہدہ کیا ہے۔

اسلام آباد اور کراچی کے بعد کوئٹہ میں بھی گرین بس سروس کا آغاز

13 روٹس پر 160 الیکٹریکل وہیکلز چلائی جائیں گی۔ یہ الیکٹرک گاڑیاں چین سے درآمد کی جائیں گی جس کا آرڈر دیدیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 30 گاڑیاں دسمبر کے آخر میں اسلام آباد پہنچ جائیں گی۔


متعلقہ خبریں