ایف بی آر کا نوٹسز کے بعد نان فائلرز کے بجلی کنکشن کاٹنے کا فیصلہ

fbr

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مطابق ملک بھر میں موجود نان فائلرز کے بجلی کنکشن کاٹنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور آئی ایم ایف کی تکنیکی ٹیم کے درمیان ورچوئل مذاکرات ہوئے۔ اس دوران کمپلائنس رسک مینجمنٹ سمیت مختلف شعبوں سے ٹیکس کی وصولی پر تبادلہ خیال ہوا۔

30 جون 2024 تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائے گا، آئی ایم ایف

ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا کہ ورچوئل مذاکرات میں منافع بخش کاروبار پر ٹیکسوں کے نفاذ پر بات چیت کی گئی۔ ساتھ ہی نان فائلرز کو بھجوائے گئے نوٹسز پر بھی آئی ایم ایف ٹیم کو بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے آئی ایم ایف ٹیم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک 7 لاکھ 46 ہزار نان فائلرز کو نوٹسز بھیجے جاچکے ہیں۔ اس کے بعد اگلے مرحلے میں نان فائلرز کے خلاف بجلی کے کنکشن کاٹنے کا قدم اٹھایا جائے گا۔

بجلی کمپنیوں کے افسران کی مفت بجلی کی سہولت ختم، نوٹیفکیشن جاری

اس حوالے سے آئی ایم ایف کی ٹیم ایف بی آر سے ہونے والے مذاکرات پر رپورٹ جاری کرے گی جبکہ آئی ایم ایف اور ایف بی آر کے درمیان رواں ہفتے بھی مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا۔


متعلقہ خبریں