عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

سونا gold

عالمی منڈی میں سونے کے نرخ 2100 ڈالر کے نفسیاتی راؤنڈ مارک سے اوپر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے اعلان کے باعث آج ابتدائی ایشیائی سیشن کے دوران سونے کی قیمت بڑھی۔

سی ایم ای فیڈ واچ ٹول کے مطابق سونے کی یہ قیمت 2148 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

پیر کے مارننگ سیشن میں سونے کی قیمت نے تقریباً 2,135 ڈالر ٹریڈ کیا ہے،جو کہ ایک دن میں 2.90 فیصد کا اضافہ ہے۔

ڈالر مزید 72 پیسے سستا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخ رقم کر دی

سونے کا ریٹ دینے والی معروف ویب سائٹ نے پاکستان میں سونے کی قیمت میں 4100 روپے کی کمی کا دعویٰ کیا ہے، جس کے مطابق فی تولہ قیمت دو لاکھ 19 ہزار 5 سو روپے ہو گئی۔

دس گرام سونے کی قیمت میں 3515 روپے کمی ہونے سے دس گرام سونا ایک لاکھ 88 ہزار 186 روپے کا ہو گیا۔

دوسری جانب نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتیں مستحکم ہیں اور فی تولہ قیمت 223600روپے پر برقرار ہے۔


متعلقہ خبریں