ڈالر مزید 72 پیسے سستا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخ رقم کر دی

اسٹاک ایکسچینج ( stock market)

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر سستا ہو گیا ، روپے کی قدر میں مزید بہتری آ گئی ، دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج نے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

پیر کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں  72 پیسے کمی ہو گئی ، جس کے بعد ڈالر  284 روپے25 پیسے کا ہو گیا

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 97 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 1053 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 62 ہزار 746 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 61 ہزار 691 پر بند ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں