تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج کو مستردکردیا۔
اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ میں نے گزشتہ روز اپنے تحفظات کااظہار کیاتھا، میرے تحفظات سچ ثابت ہوئے۔
کیسے الیکشن ہوئے،کیسے نتائج آئے ہیں سب کے سامنے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ہم نے گزشتہ روز ووٹر لسٹ مانگی تھی جونہیں دی گئی۔
بیرسٹر گوہر بلامقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی ، عمر ایوب جنرل سیکرٹری منتخب
اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ تیار شدہ نتائج کا اعلان کرکے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی،انٹرا پارٹی الیکشن کا جو بھی حصہ تھا اس نے خود کو بے نقاب کیا۔
انٹراپارٹی الیکشن کہاں ہوئے،مقام بھی چھپایا گیا،اکبر ایس بابر نے کہا کہ ہم انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم نہیں کرتے۔
اکبر ایس بابر نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انٹراپارٹی الیکشن جمہوریت کے ساتھ مذاق ہے،پی ٹی آئی شفاف ادارہ بننے تک ہماری جنگ جاری رہے گی۔