واشنگٹن: دھوکہ دہی اور جھوٹ بولنے کا الزام، رکن کو ایوان سے نکال دیا


واشنگٹن: امریکہ میں ری پبلکن رکن جارج سانتوس کو دھوکہ دہی اور جھوٹ بولنے پر ایوان سے نکال دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ری پبلکن پارٹی کے رکن جارج سانتوس کو کانگریس سے نکالنے کی قرارداد 114 کے مقابلے میں 311 ووٹوں سے منظور کی گئی۔

جارج سانتوس پر الزام ہے کہ انہوں نے انتخابی مہم کی رقم موج مستی اور شاہ خرچیوں پر اڑائی اور کتے کے لیے مختص چیریٹی رقم بھی چرالی۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ پر کیا جانے والا ظلم جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے، ترک صدر

35 برس کے امریکی کانگریس کے رکن سانتوس کا تعلق نیویارک کے علاقے کوئنز سے ہے اور وہ ایوان سے نکالے گئے چھٹے رکن ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق سانتوس کی جگہ لینے کے لیے درجنوں خواہش مند میدان میں آگئے ہیں۔


متعلقہ خبریں