غزہ پر کیا جانے والا ظلم جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے، ترک صدر


ابوظہبی: ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کی فلسطین پر دوبارہ بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پر کیا جانے والا ظلم جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے متحدہ عرب امارات میں موسمیاتی تبدیلیوں پر ہونے والے کوپ 28 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں انسانیت کے خلاف جنگی جرائم جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے والوں پر عالمی جنگی قوانین کے تحت مقدمہ چلانا چاہیے۔ ہم دنیا میں جاری تمام جنگوں اور بحرانوں میں ہمیشہ سے امن کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں جنگ بندی ختم، فضائی حملے جاری

ترک صدر نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ منصفانہ حل کی حمایت کی ہے اور غزہ کے معاملے پر بھی اپنی یہی تاریخ دہرائیں گے۔ اسرائیلی بمباری میں اب تک 16 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں سے نصف خواتین اور بچے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے اس عمل کو کسی صورت میں بھی درست نہیں کہا جا سکتا۔

واضح رہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ختم ہوتے ہی اسرائیل نے ایک بار پھر فلسطین پر بمباری کا سلسلہ شروع کر دیا جس میں 109 فلسطینی شہید جبکہ 2 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں