عالمی اداروں کی غزہ پر دوبارہ اسرائیلی جارحیت تشویشناک قرار


نیویارک: عالمی اداروں نے حماس اور اسرائیل کی عارضی جنگ بندی کے بعد اسرائیل کی دوبارہ جارحیت کو تشویشناک قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجرک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ کے دوبارہ آغاز سے صورتحال تشویشناک ہو گئی ہے اور اسرائیل کی غزہ کے خلاف جنگ تباہ کن ثابت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ غزہ منتقل ہونے والی امداد کا کوئی پتہ نہیں ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ غزہ میں اسپتالوں کے مناظر ڈراؤنی فلم جیسے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ پر کیا جانے والا ظلم جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے، ترک صدر

دوسری جانب یونیسیف نے کہا کہ اسرائیلی حملوں سے لگتا ہے بچوں کے دوبارہ قتل عام کی منظوری دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جاری 7 روزہ جنگ بندی مزید کسی توسیع کے ختم ہو گئی اور اسرائیل نے دوبارہ بمباری کا سلسلہ شروع کر دیا۔


متعلقہ خبریں