فلسطین کی حمایت، ماریہ بی کا غیر ملکی فاسٹ فوڈز کے بائیکاٹ کی اپیل


اسلام آباد: معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے بھی عوام سے فلسطین کی حمایت میں غیر ملکی فاسٹ فوڈز کے بائیکاٹ کی اپیل کر دی۔

معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ جو کمپنیاں فلسطین میں ہمارے بچوں کی نسل کشی کی حمایت کر رہی ہیں ان کو ہم سے ایک روپیہ بھی نہیں ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بائیکاٹ کوئی ٹرینڈ نہیں بلکہ اب یہ میرا طرز زندگی ہے۔ اس انقلاب میں شامل ہوں۔

ماریہ بی نے کہا کہ غیر ملکی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں اور مقامی کمپنیوں کو سپورٹ کریں جس سے ہمارے ملک کی معیشت بھی پروان چڑھے گی۔ فلسطینی بچوں کی مدد کریں اور جنگ کو سپورٹ کرنے والی کمپنیوں کا بائیکاٹ کریں۔

ماریہ بھی نے اپنی ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ مقامی فاسٹ فوڈز کے برگرز بھی بین الاقوامی معیار کے ہیں اور انہیں ایک بار ضرور آزمائیں اور ان کمپنیوں کا مکمل بائیکاٹ کریں جو ہمارے دشمنوں کی مدد کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں