خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

Rain

پشاورسمیت خیبرپختونخوا میں کے بیشتراضلاع میں موسم ابرالود بارش کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں پر برف باری کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات حکام کے مطابق پشاورمیں مطلع آبرالودہونے کیساتھ بارش کاامکان ہے جبکہ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بعض مقامات پر بارش متوقع ہے۔

اس طرح چترال، دیر، سوات، کوہستان،مانسہرہ، ایبٹ اباداور بالاکوٹ، مردان،نوشہرہ، ہری پور،پشاور، کوہاٹ، کرم اور بنوں میں بارش کاامکان ہے،جبکہ وزیرستان میں اندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

صوبے کے بعض پہاڑی علاقوں پر برفباری کا امکان ہے، دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ابر رحمت نے سردی کی شدت بڑھا دی ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں علی الصبح ہونے والی ہلکی بارش کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 15ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے آ گیا، بارش کی وجہ سے لاہور پر چھائی سموگ میں بھی کمی ہوئی،گزشتہ روز شہر میں سموگ کی اوسط شرح 192 ریکارڈ کی گئی۔

ادھر قصور شہر و گردونواح میں آسمان پر کالی گھٹائیں چھا گئیں، سرد ہوا کے ساتھ ہلکی ہلکی بوندا باندی سے سردی کی شدت بڑھ گئی، وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔

وادی نیلم میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سمیت زیریں علاقوں میں شدید بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، سیاحتی مقامات رتی گلی، اڑنگ کیل، تابٹ، لوات بالا میں برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔

بلوچستان میں بھی بارش اور تیز ہواؤں کے بعد موسم شدید سرد ہوگیا، کئی علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے بھی نیچے آگیا۔


متعلقہ خبریں