لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی امام الحق نے بابر اعظم کی سوشل میڈیا پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ “دیکھ لو بھولا نہیں میں”
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی امام الحق نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر بابر اعظم کو دیئے گئے پیغام میں لکھا کہ وہ کچھ “بھولے” نہیں ہیں۔
کرکٹر امام الحق نے لکھا کہ “شادی تو ہو گئی لیکن دیکھ لو بھولا نہیں میں”
View this post on Instagram
امام الحق نے یہ پوسٹ بابر اعظم کی پوسٹ کے جواب میں لکھی جس میں بابر اعظم نے امام الحق کو دُعائیں دیتے ہوئے لکھا تھا کہ “زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے کا وقت آگیا ہے، اس نئے سفر کے لیے میری دُعائیں آپ کے ساتھ ہیں، آپ کو دُنیا کی تمام خوشیاں ملیں۔ آج کے بعد کچھ وقت اپنے دوستوں کے ساتھ گزارنے کی بھی کوشش کرنا، دوستوں کو بھول نہ جانا”
View this post on Instagram
واضح رہے کہ امام الحق کی شادی گذشتہ ہفتے لاہور میں ہوئی ہے۔ اُن کی اہلیہ انمول محمود پاکستانی نژاد نارویجیئن شہری ہیں جنہوں نے حال ہی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔