انٹربینک میں ڈالر 22 پیسے سستا ہو گیا

Dollar

چوتھے کاروباری روز کے اختتام پرانٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کا ریٹ گر گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 22 پیسے کی کمی ریکار ڈی کی گئی

جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 285 روپے 39 پیسے سے کم ہو کر 285 روپے 17 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

گراوٹ کا سلسلہ جاری،انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

آج صبح کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر 39 پیسے سستا ہونے کے بعد 285 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت 50 پیسے کی کمی کے بعد 286 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں برطانوی پائونڈ کی قیمت میں 2 روپے کی کمی ہونے سے نئی قیمت 360 روپے پر آگئی ہے۔

جبکہ یورو بھی 2 روپے سستا ہونے کے بعد 311 روپے کا ہوگیا ہے۔

محکمہ ایکسائز کا ورچوئل سمارٹ کارڈ متعارف کروانے کا فیصلہ

اس کے علاوہ سعودی ریال 50 پیسے سستا ہوکر 76.20 روپے اور امارتی درہم 30 پیسے کمی سے 78.20 روپے کا ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ تیسرے کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں امریکی کرنسی 13 پیسے کی کمی کے بعد  285 روپے 39 پیسے کی سطح پر بند ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں