اسلام آباد ہائیکورٹ ،بینکوں کی ونڈ فال آمدن پر 40 فیصد اضافی ٹیکس کا اطلاق معطل

اسلام آباد ہائیکورٹ (islamabad highcourt)

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بینکوں کی ونڈ فال آمدن پر 40 فیصد اضافی ٹیکس کا اطلاق معطل کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس سردار اعجاز خان نے ونڈ فال آمدن پر اضافی ٹیکس کا ایس آر او معطل کیا۔

قوم بلاول بھٹو کا ساتھ دے ، آصف علی زرداری

جسٹس سردار اعجاز خان نے ایف بی آر کا ایس آر او معطل کرنے کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل کے مطابق اضافی ٹیکس کا نوٹیفکیشن قومی اسمبلی میں پیش کرنا ضروری ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ونڈ فال آمدن پر اضافی ٹیکس کا ایس آر او آئندہ سماعت تک معطل کیا جاتا ہے۔

خاتون جج دھمکی کیس ،عمران خان کی بریت درخواست خارج

ونڈ فال آمدن پر اضافی ٹیکس کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیا گیا۔ونڈ فال آمدن پر اضافی ٹیکس کیخلاف درخواست پر سماعت 8 دسمبر کو ہوگی۔

وکیل کے مطابق ٹیکسیشن معاملات نگران حکومت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے۔ونڈ فال آمدن پر اضافی ٹیکس کے خلاف درخواست عسکری بینک نے دائر کر رکھی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں