قوم بلاول بھٹو کا ساتھ دے ، آصف علی زرداری

Asif Zardari

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کی فلاسفی اور بینظیر بھٹو کے مشن روٹی کپڑا اور مکان کے منشور پر ثابت قدم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید کا پاکستان بنائیں گے جو طبقاتی استحصال سے پاک ہوگا۔

خاتون جج دھمکی کیس ،عمران خان کی بریت درخواست خارج

جمہوریت کی بحالی کیلئے جانوں کا نذرانہ دینے والے جیالوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

شہید بینظیر بھٹو کے پاکستان میں بچوں کے ہاتھوں میں کتاب ‘ نوجوان کو روزگار ملے گا۔

شہید بینظیر بھٹو کے پاکستان میں کسانوں کو محنت کا منصفانہ پھل ،مزدوروں سے انصاف ہوگا۔

پاکستان اور کویت کے درمیان اربوں ڈالر کے 7معاہدوں پر دستخط

یہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کا کارنامہ ہے کہ آج بولنے کی آزادی ہے۔

کوئی ہمارے خلاف بھی بولتا ہے تو یہ بھٹو شہید کا کارنامہ ،جیالوں کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔

آزاد باوقار،خود مختار پاکستان محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا مشن تھا ۔

پولٹری تنظیموں نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا، مرغی بحران کا خدشہ

ہم ترقی یافتہ خود مختار پاکستان کی تعمیر کریں گے ،قوم خاص طور پر نوجوان بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں،بلاول بھٹو زرداری انہیں مایوس نہیں کریں گے۔


متعلقہ خبریں