یکم دسمبر سے نان اور روٹی کی قیمت میں 5 روپے اضافے کا اعلان

Naan Roti

یکم دسمبر سے نان اور روٹی کی قیمت میں بڑے اضافے کا اعلان کردیا گیا


نان بائی ایسوسی ایشن نے جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد بھر میں یکم دسمبر سے روٹی اور نان کی قیمتوں میں 5، پانچ روپے اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

تفصیلات کے مطابق روٹی کی قیمت 25 روپے کی بجائے 30 روپے نان کی قیمت 30 روپے بجائے 35 روپے ہو گی جبکہ تنوری پراٹھہ اور روغنی نان کی قیمت 50 روپے کی بجائے 60 روپے ہو گی۔

ایسوسی ایشن کے صدر محمد شفیق قریشی نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ میں آٹا میدہ کی قیمت میں 600 سے 750 روپے بوری اضافہ ہوا ہے ۔

ورلڈ کپ ٹرافی پر پاؤں رکھنے والے مچل مارش نے محمد شامی کی تنقید کا جواب دیدیا

سلنڈر گیس اضافہ کے ساتھ 12500 روپے کر دیا گیا یہ سلنڈر گیس تنوروں میں صرف 2 دن چلتا ہے جبکہ سوئی گیس مکمل بند ہے۔

ہم نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو روٹی کی نئی قیمتوں بابت ریکوزیشن دے دی ہے جمعرات 30 نومبر کو نان بائیوں کی جنرل کونسل اس اضافہ کی رسمی منظوری دے گی ۔


متعلقہ خبریں