ایلون مسک نے سائبر ٹرک کی ترسیل کا اعلان کر دیا


ٹیکساس: ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے اپنے تیار کر دہ سائبر ٹرک کی ترسیل جمعرات سے کرنے کا اعلان کر دیا۔

ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اعلان کیا کہ سائبر ٹرک کی ترسیل جمعرات سے شروع کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ 2019 میں ایلون مسک نے سائبر ٹریک کا ماڈل عوام کے سامنے پیش کیا تھا تاہم 2021 تک اس کی تیاری شروع نہ ہوسکی تھی۔

تیار کردہ سائبر ٹرک بڑا دھاتی جیومیٹرائی ساخت دکھائی دیتا ہے جس کے نیچے گویا پہیئے لگا دیئے گئے ہیں اور اس کا بیرونی ڈھانچہ اسٹین لیس اسٹیل کی بھرت سے تیار کیا گیا ہے۔

پہلے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس سائبر ٹرک کی اسکرین غیرمعمولی طور پر مضبوط ہے لیکن ایک تجربے میں لوہے کی چھوٹی سی گیند پھینکی گئی تو اس سے شیشہ ٹوٹ گیا تھا۔ اس کے بعد ٹیسلا کمپنی نے سائبرٹرک پر کوئی بیان دینا بند کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا کا پاکستان میں الیکٹرک بائیک متعارف کرانے کا اعلان

2021 میں اس سائبر ٹرک کا نیا اپ ڈیٹ ورژن پیش کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم پرزہ جات کی فراہمی میں رکاوٹ اور سپلائی چین متاثر ہونے کی باعث یہ کام رک گیا تھا۔

پھر رواں سال جنوری میں ٹیسلا نے دوبارہ سائبر ٹرک کا ذکر کیا اور بتایا کہ سال کے اختتام تک اس کی پیداوار شروع ہو جائے گی لیکن اس کی بڑی تعداد کی مکمل صنعت سازی 2024 تک ہی شروع ہو گی۔


متعلقہ خبریں