سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر سی ای او پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ عہدہ سے فارغ

pesb

اسلام آباد(شہزاد پراچہ) وفاقی حکومت نے سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر سید علی رضا کو چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذرائع نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سید علی رضا کی سیکیورٹی کلیئرنس نہیں کی جس کے بعد انہیں سی ای او پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم حکومت نے سید علی رضا کو اس سال اپریل میں پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کا سی ای او مقرر کیا تھا۔

پی ٹی آئی کے آئین میں تھا دو سے زیادہ مرتبہ چیئرمین نہیں بن سکتا ، فیصل کریم کنڈی

انہوں نے پی ایس ای بی کے سی ای او کے عہدے پر چھ سے سات ماہ تک کام کیا تاہم آئی ٹی اینڈ ٹی کی وزارت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارش پر انہیں ہٹا دیا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹی بھی سی ای او نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی) بابر مجید بھٹی کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں۔

انہیں گزشتہ حکومتی دور میں دو سال کے لیے این آئی ٹی بی کے سی ای او کے طور پر بھی تعینات کیا گیا ہے۔

پی آئی اے کارپوریشن کی نجکاری کے لیے مالیاتی خدمات کے معاہدے پر دستخط ہو گئے

ذرائع نے بتایا کہ وزارت آئی ٹی اینڈ ٹی کے اعلیٰ حکام نے بھی مبینہ طور پر حج درخواست اور پورٹل سے متعلق کام کو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (NITB) کے درمیان بانٹ دیا ہے۔

مزید برآں، IT&T ڈویژن نے NITB کی خراب کارکردگی کی وجہ سے ورلڈ بینک کے معیشت بڑھانے کے پروگرام کے کچھ کام نادرا اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کو بھی منتقل کر دیے ہیں۔


متعلقہ خبریں