آسٹریلیا کی کنڈیشنز چیلنجنگ ہیں ، وہاں پر فارم کرنے کیلئے تیار ہیں ، محمد حفیظ

hafeez

آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ڈائریکٹر قومی ٹیم محمد حفیظ کا اہم بیان آگیا


ڈائریکٹر قومی کرکٹ ٹیم محمد حفیظ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کی کنڈیشنز چیلنجنگ ہیں، وہاں پر فارم کرنے کیلئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ نے کہا کہ جو پہلے ہو گیا اس کا ذمہ دار نہیں ، پاکستانی بیٹر نے اچھا پرفارم کیا ہے، جبکہ بالنگ میں مسائل سامنے آئے۔

اس بارخرم شہزاد کو موقع دیا گیا ہےاس کا مطلب انہیں عزت دی گئی ہے، جب تک ناکامی کو قبول کر کےحکمت عملی نہیں بنائیں تو کامیابی نہیں ملے گی، قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

محمد شامی نے کھائی میں گرنے والی گاڑی سے مسافر کو بحفاظت نکال لیا

انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک میں اچھی کارکردگی والے کھلاڑیوں کو  قومی سطح پر مواقع دیئے جائیں گے، ہمارے پاس 2 اسپینر ابرار اور نعمان موجود ہیں،اور دونوں ہی بہترین ٹیسٹ کرکٹ کھیل چکے ہیں۔

ہم نے ڈومنیٹ کرنے کی اسٹریٹجی بنائی ہے، کھلاڑی اپنی خامیوں پر قابو پا کراچھی کاکردگی کیلیے محنت کررہے ہیں، ہرکھلاڑی اپنی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے کوشاں ہے، ہم ایک ٹیم بن کر کامیابی کیلئے میدان میں اتریں گے۔

قومی کرکٹرز صہیب مقصود اور عامر یامین سے پیسے لینے والے سندھ پولیس کے 4 اہلکار گرفتار

ٹیم کے انتخابات کے حوالے سے ڈائریکٹر قومی ٹیم کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا، پاکستان ٹیم نے مارڈن کرکٹ کے مطابق اپنی کرکٹ کھیلنی ہے،کامیابیوں کیلئے جو ٹیم گول ہے اس کوفالو کرنا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ کرکٹرز کی پرفارمنس کو زیادہ سے زیادہ پاکستان کیلئے استعمال کریں گے، میں یہاں جاب کرنے نہیں آیا ، سروس دینے آیا ہوں۔

ہم آسٹریلیا سیریز جیتنے کے لئے جارہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان وہاں اپنی بہترین کارکردگی دکھائے۔

ڈھاکہ: شکیب الحسن کا انتخاب لڑنے کا اعلان

محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ بابر اعظم اور شان مسعود کے درمیان اچھے تعلقات ہیں ،  بابر ٹیم کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، کپتانی کا ایک الگ دباو ہوتا ہے اب وہ بطور کھلاڑی مزید اچھا کھیل سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں