ایشیائی بینک کی پاکستان کیلئے 18 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری


ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 18 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔ رقم پنجاب میں پانی کی فراہمی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز پر خرچ کی جائے گی۔

ایشیائی بینک کے اعلامیے کے مطابق رقم سے راولپنڈی میں پانی کی فراہمی اور بہاولپور میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو وسعت دی جائے گی، ان منصوبوں سے 15 لاکھ افراد مستفید ہونگے۔

ایشیائی بینک پہلی بار پاکستانی روپے میں بانڈ جاری کرے گا

خیال رہے کہ پاکستان کو مجموعی طور پر ایشیائی بینک اور عالمی بینک سے 2 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے، جس کے بعد رواں سال کے آخرتک ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالرز تک پہنچ جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اے ڈی بی سے 250 ملین ڈالرز اور ور لڈ بینک سے 350 ملین ڈالرز ملیں گے، جب کہ آئی ڈی اے سے بھی 350 ملین ڈالرز ملیں گے۔ ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اورآئی ڈی اے کے بورڈ اجلاس دسمبر میں متوقع ہیں۔


متعلقہ خبریں