سعودی وزیر نے اتوار، منگل اور بدھ عمرے کیلئے بہترین دن قرار دے دیے

سعودی وزیر نے اتوار، منگل اور بدھ عمرے کیلئے بہترین دن قرار دے دیے

کرۂ عرض پر موجود ہر مسلمان کی یہ دیرینہ خواہش ہوتی ہے کہ اپنی زندگی میں حج اور عمرے جیسی عظیم عبادت کی ادائیگی کریں لیکن اکثر زائرین دورانِ طواف خانہ کعبہ کے قریب تر ہوکر حجر اسود کے بوسے کی سعادت حاصل نہیں کرپاتے۔

اس حوالے سے سعودی وزیر ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے اپنے ایک حالیہ بیان میں زائرین کی یہ مشکل بھی آسان کردی ہے۔ انہوں نے عمرے کی ادائیگی کے بہترین دن اور اوقات بتائے ہیں۔

امام کعبہ کا پاکستان آنا پاکستانی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے،آرمی چیف

ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بتایا ہے کہ مکہ مکرمہ میں ان دنوں موسم انتہائی خوشگوار ہے۔ عمرے کی ادائیگی کیلئے آنے والے زائرین اتوار، منگل اور بدھ کا چناؤ کرسکتے ہیں کیونکہ ان دنوں رش کم ہوتا ہے۔

سعودی وزیر نے کہا کہ عمرے کیلئے بہتر وقت صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 10 اور رات 11 سے 2 بجے کا ہوتا ہے۔ رش سے بچنے والے عمرہ زائرین ان اوقات میں پرسکون عمرے کی سعادت حاصل کر سکتے ہیں۔

سعودی عرب کی طرف سے عمرہ ویزا معطل کرنے کی خبروں میں صداقت نہیں ، نگران وزیر خارجہ

خیال رہے کہ سعودی عرب بالخصوص مکہ المکرمہ میں موسم خوشگوار ہونے کے باعث زائرین دسمبر اور جنوری کو ترجیح دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان دنوں عمرے کے دوران معمول سے زیادہ رش دیکھنے کو ملتا ہے۔


متعلقہ خبریں