سعودی عرب کی طرف سے عمرہ ویزا معطل کرنے کی خبروں میں صداقت نہیں ، نگران وزیر خارجہ

jalil abbas Gilani

سعودی عرب کی طرف سے عمرہ ویزا معطل کرنے کی خبریں،حقیقت سامنے آگئی


سینٹ کو بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے عمرہ ویزا معطل کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ورلڈکپ فائنل میں فلسطینی پرچم والی شرٹ پہنے گراؤنڈ میں گھسنے والے شخص کی شناخت ہوگئی

تفصیلات کے مطابق منگل کو وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر محسن عزیز، دنیش کمار اور سینٹر مشتاق احمد کے سوال کے جواب میں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے بتایا کہ 25 لاکھ پاکستانی سعودی عرب میں مقیم ہیں اور ان کے مسائل بھی ہوتے ہیں، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ان شکایات کا ازالہ کیا جائے۔

سجاول میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

انہوں نے کہا کہ آزاد ویزا کا معاملہ سعودی حکام کے ساتھ زیر غور رہا ہے ۔سعودی قوانین کے تحت بعض اوقات آزاد ویزے والوں کو بھی گرفتار کر کے ڈی پورٹ کر دیا جاتا ہے، یہ معاملہ ہم نے سعودی حکام کے ساتھ اٹھایا ہے، سعودی وزیر خارجہ سے بھی اس پہ بات ہوئی ہے، انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ اس مسئلے کا تدارک کیا جائے گا۔

علی نواز اعوان ، سردار آصف نکئی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سعودی حکومت ان لوگوں کو ملازمت فراہم کرے جو ورک ویزے پر سعودی عرب گئے ہیں، گزشتہ سال سعودی حکومت نے پانچ لاکھ ورک ویزے جاری کیے جس طرح سعودی عرب میں ترقی ہو رہی ہے وہاں پہ انہیں مزید افرادی قوت کی بھی ضرورت ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں امریکی حکام سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، نگران وزیر اطلاعات پنجاب

وزیر خارجہ نے کہا کہ ایف آئی اے کو حکومت کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ بھیک مانگنے کے لیے سعودی عرب میں جو گینگ جاتے ہیں انہیں گرفتار کیا جائے، ہماری کوشش ہے کہ اس کی حوصلہ شکنی کی جائے ،عمرہ ویزہ معطل کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔


متعلقہ خبریں