آئندہ عدالتی ہفتے کیلئے خصوصی بینچ اور ایک لارجر بینچ کے علاوہ 5 ریگولر بینچز تشکیل

سپریم کورٹ supreme court

آئندہ عدالتی ہفتے کیلئے خصوصی بینچ اور ایک لارجر بینچ کے علاوہ 5 ریگولر بینچز تشکیل دئیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ اہم کیسز کی سماعت کرے گا۔

بینچ نمبر ایک میں چیف جسٹس ، جسٹس امین الدین اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں۔

مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

4 رکنی لارجر بینچ 28کو پرویز مشرف کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت کرے گا۔4رکنی لارجر بینچ کی سربراہی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کریں گے۔

4رکنی بینچ مشرف غداری کیس میں خصوصی عدالت ختم کرنے کیخلاف اپیل پر بھی سماعت کرے گا۔

بینچ 2 میں جسٹس سردار طارق مسعود ، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں۔

شان مسعود کے پاس بہت اچھا موقع ہے کہ وہ اپنی صلاحیتیں دکھائیں، بابر اعظم

3رکنی بینچ یکم دسمبر کو غیرملکیوں کے انخلا سے متعلق مقدمے کی سماعت کرے گا۔3رکنی بینچ کی سربراہی جسٹس سردار طارق مسعود کریں گے۔

غیرملکیوں کےانخلا سےمتعلق درخواست پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابرنے دائر کی۔

جسٹس سردار طارق کی سربراہی میں2 رکنی خصوصی بینچ28 نومبر کو نیب اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

ٹریوس ہیڈ نے شادی کے باعث آئی پی ایل میں شرکت سے معذرت کرلی

بینچ 3 میں جسٹس اعجازلا حسن ، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس عرفان سعادت شامل ہیں۔

بینچ4 میں جسٹس منصور ، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں۔

بینچ 5 میں جسٹس منیب اختر، جسٹس شاہدوحید اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں