حارث رؤف اپنے اوپر تنقید سے پریشان اور مایوس ہیں ، خاندانی ذرائع

haris rauf

پی سی بی نے معروف قومی کرکٹر کا سینٹرل کنٹریکٹ ختم کردیا


پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر حارث رؤف اپنے اوپر ہونے والی شدید تنقید پر خاصے پریشان اور مایوس ہیں۔

قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے چند روز قبل ایک پریس کانفرنس میں آسٹریلیا کے دورے کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی حارث رؤف کو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے سے انکار پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

حارث رئوف ہر طرف سے ہونے والی غیر منصفانہ تنقید سے پریشان اور مایوس ہو گئے ہیں۔ حارث رئوف کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ دوبارہ شروع کرنے کے لیے ذہنی اور جسمانی لحاظ سے بہترین حالت میں رہنا چاہتے ہیں۔

دور ہ آسٹریلیا سے انکار ، پی سی بی نے حارث رئوف کے مستقبل کا فیصلہ سنا دیا

خاندانی ذرائع نے کہا  کہ حارث بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی فاسٹ بائولرز پر تنقید کرنے والوں سے بہت ناراض ہیں، وہ لوگ جو کرکٹ کے بارے میں شاید ہی جانتے ہوں، وہ بھی ان کی فارم پر تنقید کر رہے ہیں اور وکٹیں نہ لینے پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں