اثاثہ جات کیس ، نیب نے فرح گوگی کے بچوں کو بھی شامل تفتیش کر لیا

نیب

شکایات پر فوری کارروائی کیلئے نئے قواعد و ضوابط جاری


نیب لاہور نے اثاثہ جات کیس میں فرح گوگی کے بچوں کو بھی شامل تفتیش کر لیا۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ فرح خان اور احسن جمیل گجر نے بچوں کے نام پر بھی اثاثے بنا رکھے ہیں، بیٹے کے نام پر ڈیفنس سمیت دیگر مقامات پر جائیدادیں بنائی گئی ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق بچوں کے نام پر جائیدادوں اور اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کر لی ہیں، جائیدادوں کے ریکارڈ کے حصول کیلئے ڈپٹی کمشنر لاہور، گوجرانوالہ ، شیخوپورہ اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو خطوط لکھ دیئے۔

تین برسوں میں فرح گوگی کے اثاثوں میں 4 ہزار 520 ملین روپے کا اضافہ

ذرائع کے مطابق بچوں کو ذاتی حیثیت میں طلبی کے لیے پراسیکیوشن ونگ سے رائے طلب کر لی ہے ،بچوں کے نام پر بنائے گئے اثاثوں کے ذرائع آمدن کیا ہے، اس حوالے سے تحقیقات درکار ہیں۔

نیب کا کہنا ہے کہ فرح خان، احسن جمیل سمیت دیگر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کر رہے ہیں ، ملزمان پر کرپٹ پریکٹسز کے ذریعے اثاثے اور منی لانڈرنگ کرنے کے الزمات ہیں، فرح خان اور احسن جمیل کو متعدد کال اپ نوٹس بھیجے لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔


متعلقہ خبریں