وفاقی کابینہ : کویت کیساتھ 7 معاہدوں کی منظوری

وفاقی کابینہ

وفاقی کابینہ عام انتخابات میں آرمی اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری


نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نےکویت کے ساتھ 7 معاہدوں کی منظوری دے دی۔پانی، کان کنی اور فوڈ سیکیورٹی کے شعبوں سے متعلق معاہدے شامل ہیں ۔

متحدہ عرب امارات میں 2روز کی چھٹی کا اعلان

وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی ہے۔علاوہ ازیں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور کویت کے درمیان سرمایہ کاری کیلئے 7مفاہمتی یادداشتوں کی منظوری دی گئی ہے۔

فرحت اللہ بابر پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی

وزیراعظم کے دورہ کویت کے دوران مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔14نومبر کےکابینہ کمیٹی برائے قانون سازی امور کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی ۔

کابینہ نے  15نومبر کے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کی۔ایس آئی ایف سی کے تحت کویت 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کریگا۔

بلوچستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آبی ذخائر ، کان کنی ، آئی ٹی اور تحفظ خوراک کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے منصوبے شامل ہیں۔

وزیراعظم اور وفاقی کابینہ نے  ایس آئی ایف سی اور متعلقہ وزارتوں کی کوششوں کی تعریف کی ،وزیراعظم نے دستخط مفاہمتی یادداشتوں میں صوبوں کے ساتھ تعاون یقینی بنانے کی ہدایت کی۔


متعلقہ خبریں