پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان بابراعظم نے نوجوان کرکٹر سعود شکیل کو نیا نام دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم نے جمعرات کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف14 دسمبر سے شروع ہونے والی تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لئے اپنا تربیتی کیمپ شروع کر دیا۔
راشد خان آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ سے باہر
سابق کپتان بابراعظم نے بھرپور پریکٹس کی اور اس دوران وہ خوشگوار موڈ میں نظر آئے، سلپ میں کیچ پکڑنے کی پریکٹس کے دوران نوجوان کرکٹر سعود شکیل نے جب کیچ پکڑا تو بابراعظم نے انہیں ”چھوٹا ڈان” کے نام سے پکارا جس پر دیگر کھلاڑیوں نے قہقہے لگائے۔
بابراعظم نے ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ہمراہ گرائونڈ کے چکر بھی لگائے۔