جولائی تا اکتوبر 2023ء کے دوران 2 ارب 16 کروڑ ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد

پٹرول (petrol)

پٹرولیم مصنوعات سے متعلق بڑی خبر آگئی


رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات سے متعلق اعداد و شمار جاری کرد ئیے گئے ہیں۔

دور ہ آسٹریلیا سے انکار ، پی سی بی نے حارث رئوف کے مستقبل کا فیصلہ سنا دیا

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی تا اکتوبر 2023ء کے دوران 2 ارب 16 کروڑ ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں۔گزشتہ مالی سال اسی دورانیے میں 2 ارب 84 کروڑ ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں پیٹرولیم گروپ کا درآمدی بل 16 اعشاریہ 93 فیصد کم رہا ہے۔پیٹرولیم گروپ میں تیار شدہ پیٹرولیم مصنوعات، خام تیل، ایل این جی اور ایل پی جی شامل ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کا 2024 میں نیدرلینڈز کا دورہ غیر معینہ مدت کیلئےملتوی

ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر پیٹرولیم گروپ کی درآمدات 5 ارب 2 کروڑ ڈالر رہیں۔ گزشتہ مالی سال اسی دورانیے میں پیٹرولیم گروپ کا درآمدی بل 6 ارب 5 کروڑ ڈالر تھا۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں تیار شدہ مصنوعات کا درآمدی بل 23 اعشاریہ 99 فیصد کم رہا۔

اورنگزیب وڑائچ کا پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک 1 ارب 48 کروڑ ڈالر کا خام تیل درآمد ہوا جبکہ گزشتہ برس اسی دورانیے میں 1 ارب 72کروڑ ڈالر کا خام تیل درآمد ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر میں خام تیل کا درآمدی بل 13اعشاریہ92 فیصد کم رہا۔


متعلقہ خبریں