سونا 900 روپے مہنگا ، فی تولہ 2 لاکھ ، 16 ہزار ، 500 کا ہو گیا

سونا GOLD

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی قیمت زیادہ ہو گئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 900 روپے بڑھ کر 2 لاکھ ، 16 ہزار 500 جبکہ  دس گرام سونے کی قیمت 766 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 85 ہزار ، 614 روپے ہو گئی۔

ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہو گیا

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2550 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2186.21 روپے پر مستحکم رہی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر کے اضافے سے 2022 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔


متعلقہ خبریں