اسرائیلی جارحیت کا 47 واں روز ، حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کے پوتے سمیت مزید درجنوں فلسطینی شہید


خان یونس میں اپارٹمنٹ پر اسرائیلی بمباری سے مزید 10 فلسطینی جبکہ نصائرات کیمپ میں گھر پر حملے میں 17 فلسطینی شہید ہو گئے۔

شہید فلسطینیوں کی تعداد 14 ہزار 128 اور زخمیوں کی تعداد بھی 33 ہزارسے تجاوز کر چکی ہے۔ غزہ پر اسرائیلی بمباری میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا بڑا پوتا جمال محمد ہنیہ بھی شہید ہو گیا۔ اسماعیل ہنیہ کی پوتی بھی اسرائیلی بمباری میں شہید ہوچکی ہیں، 7 اکتوبر سے اسرائیلی جارحیت میں اسماعیل ہنیہ کے بھانجوں بھتیجوں سمیت 30 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کے انڈونیشین اسپتال کا بھی محاصرہ کر لیا ، بمباری سے مزید 32 شہید

عالمی ادارۂ صحت کے مطابق غزہ کے اسپتالوں سے قاہرہ لائے گئے 28 فلسطینی نومولود بچوں کی حالت خطرے سے باہر نہیں، کئی بچوں کے والدین اور پورے گھرانے شہید ہو چکے ہیں۔

ادھر اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں ایک اور فلسطینی صحافی نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جام شہادت نوش کر لیا ہے، شہید خاتون صحافی آیات الخدورا نے شہادت سے پہلے  بیت لاحیہ پر فاسفورس بموں اور خود سمیت لوگوں پر بیتنے والے مشکل لمحات کی خبر دی تھی۔

حماس نے اسپتالوں کو استعمال کرنے کا الزام مسترد کر دیا

دوسری جانب حماس نے کہا ہے کہ اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے اسرائیل طبی مراکز کو نشانہ بنا رہا ہے۔ غزہ کے شہری اپنی سرزمین چھوڑکر کہیں نہیں جائیں گے۔


متعلقہ خبریں