ورلڈکپ فائنل میں فلسطینی پرچم والی شرٹ پہنے گراؤنڈ میں گھسنے والے شخص کی شناخت ہوگئی

pal

ورلڈکپ فائنل میں فلسطینی پرچم والی شرٹ پہنے گراؤنڈ میں گھسنے والے شخص کی شناخت ہوگئی


اتوار کو احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں ہونے والے ورلڈ کپ فائنل میچ میں فلسطینی جھنڈے والی شرٹ پہنے ایک نوجوان نے انٹری دی جسے بعد ازاں باہر نکال دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گراؤنڈ سے باہر نکالے گئے اس شخص کو گرفتار کر کے احمد آباد میں چاند کھیڑا پولیس سٹیشن میں لے جایا گیا۔

ورلڈکپ کے فائنل میں شکست کے بعد بھارتی کھلاڑی رو پڑے

پولیسسٹیشن پہنچنے پر اس شخص سے اس کا نام اور گراؤنڈ میں داخل ہونے کی وجہ پوچھی گئی تو اس نے بتایا کہ میرا نام وین جانسن ہے، میرا تعلق آسٹریلیا سے ہے اور میں ویرات کوہلی سے ملنے کے لیے گراؤنڈ میں داخل ہوا تھا۔

جب اس سے فلسطینی پرچم والی شرٹ پہننے کی وجہ پوچھی گئی تو اس نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں فلسطین میں جاری جنگ کے خلاف احتجاج کر رہا ہوں کیونکہ میں فلسطین کی آزادی کا حامی ہوں۔


متعلقہ خبریں