خالد مقبول صدیقی کی والدہ انتقال کر گئیں

Khalid Maqbool

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) کے کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کی والدہ انتقال کرگئیں۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی والدہ طویل عرصے سے بیمار تھیں،نمازجنازہ کل بعد نماز ظہر مدنی مسجد فیڈرل بی ایریا بلاک 8 نزد جناح گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی اور ان کی تدفین یاسین آباد قبرستان میں ہو گی۔

دوسری جانب چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے خالد مقبول صدیقی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خالد مقبول صدیقی اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں، ان کی والدہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہوں، والدہ جیسی ہستی کا جہان فانی سے چلے جانے کا زخم کبھی نہیں بھرتا۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ نے خالد مقبول صدیقی کی والدہ کےانتقال پر گہرے دکھ کااظہار کیا ہے اور مرحومہ کے درجات بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

گورنر سندھ نے بھی ایم کیو ایم کا خالدمقبول صدیقی کی والدہ کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا اور ایم کیو ایم کے کنویئرسے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مغفرت اوردرجات کی بلندی کیلئے دعا کی ۔


متعلقہ خبریں